LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

صوبوں کے قیام کا طریقہ کار آرٹیکل 239 کی شق 4 میں درج ہے: مصطفیٰ کمال

Web Desk

21 November 2026

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا طریقہ کار آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 239 کی شق 4 میں واضح طور پر درج ہے، اور آئین میں اب تک 27 ترامیم ہو چکی ہیں جبکہ ضرورت پڑی تو مزید ترامیم بھی کی جا سکتی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اگر آئین میں کسی معاملے پر کوئی قانونی یا انتظامی رکاوٹ درپیش ہے تو پارلیمنٹ کے ذریعے 28 ویں یا 30 ویں آئینی ترمیم بھی کی جا سکتی ہے۔

ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے ہاں یہ سیاسی روش عام ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت اگر اپنے حق میں ہو تو اسے جائز اور مخالفت میں ہو تو ناجائز قرار دیا جاتا ہے۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت ملے تو اسے حلال اور مخالفت ہو تو حرام قرار دینے کا سیاسی فیشن بن چکا ہے، اور درحقیقت اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے عناصر ہی مخالفت ہونے پر سب سے زیادہ شکایت کرتے ہیں۔