خالد مقبول صدیقی کا نئے انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ
Web Desk
17 November 2026
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس اور آبادی کے تناسب سے نئے صوبوں کے قیام کا باضابطہ مطالبہ کر دیا ہے۔
اپنے تازہ بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس اور آبادی کے تناسب سے صوبوں کا قیام ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے متحد ہو کر پرامن جدوجہد کریں اور شارع فیصل پر حقیقی ریفرنڈم کے ذریعے اس مطالبے پر اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کریں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ معاشی حب کراچی وفاق کو 66 فیصد جبکہ صوبہ سندھ کو 97 فیصد ریونیو فراہم کرتا ہے، تاہم اس کے باوجود اس شہر کو بنیادی سہولیات اور اس کے جائز حقوق سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاگیردارانہ نظام اور چند مخصوص خاندانوں کی سیاسی اجارہ داری ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جبکہ مردم شماری میں کراچی کی اصل آبادی کو کم ظاہر کرنا یہاں کے شہریوں کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے۔ چیئرمین ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ آبادی کے تناسب سے اختیارات اور وسائل کی منصفانہ فراہمی شہری سندھ کا بنیادی اور آئینی حق ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026