LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال اور شہری مسائل پر غور

Web Desk

22 February 2026

ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اہم اجلاس بہادرآباد مرکز پر چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں سینئر مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائمخانی اور امین الحق نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ سینئر رہنما فیصل سبزواری، رضوان بابر، کہف الواری اور فرقان اطیب بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس میں وفاقی و صوبائی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے رمضان المبارک کے دوران تنظیم کے شہداء، اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں ماہ صیام کے دوران شہر میں امن و امان کی صورتحال، بڑھتے ہوئے بلدیاتی مسائل اور بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ پر بھی تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا گیا۔