LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یانڈیکس ڈیٹا سینٹرز پر غیر معمولی ڈرون حملے، روس نے حفاظتی اقدامات پر غور شروع کردیا پاکستان اور قطر ثالثی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی مریم نواز نے سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا پاکستان کی معیشت رواں مالی سال 4 فیصد سے زائد ترقی کرے گی: وزیر خزانہ روس سے تیل کی رسد بڑھنے کی توقعات کے باعث عالمی منڈی میں قیمتیں کم امریکا نے ایران کی کچھ شرائط مان لی ہیں: محسن رضائی کا دعویٰ اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ

قومی کانفرنس 20، 21 دسمبر کو خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہوگی، جمہوریت اور آئین پر بحث ہوگی: اسد قیصر

Web Desk

16 December 2025

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 20 اور 21 دسمبر کو منعقد ہونے والی قومی کانفرنس کا مقصد ملک میں جمہوریت، آئین اور ووٹ کے حق کی موجودہ صورتحال پر جامع بحث کرنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت جمہوریت کی بالادستی کو یقینی بناتے ہوئے کانفرنس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

یہ بات انہوں نے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی رہائش گاہ پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسد قیصر نے بتایا کہ وہ آفتاب احمد شیرپاؤ کو قومی کانفرنس کی دعوت دینے آئے ہیں، جو خیبرپختونخوا ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے ان کا آئینی حقِ رائے دہی چھینا جا چکا ہے اور 1973 کا آئین عملاً غیر مؤثر ہو گیا ہے، جبکہ عدلیہ کو بھی کمزور کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم، این ایف سی ایوارڈ اور نئے صوبوں جیسے معاملات پر اتفاقِ رائے کے بغیر بات کرنا مزید مسائل کو جنم دے گا۔ اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ ملک میں انتخابی نظام اور سیاسی آزادی ختم ہو چکی ہے، پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بارڈر بندش کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

اس موقع پر آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کانفرنس کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے بعد حکومت 28ویں ترمیم لانے کی بات کر رہی ہے جس سے عدلیہ مزید کمزور اور ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

رہنماؤں نے بتایا کہ قومی کانفرنس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جا رہا ہے اور مولانا فضل الرحمان کو بھی دعوت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت کانفرنس میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی کیونکہ سیاسی جدوجہد ہر شہری کا آئینی حق ہے۔