LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملہ، 3 جوان شہید ضرورت پڑی تو فوجی کارروائی مکمل کی جائیگی: ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کیخلاف مزید سخت فوجی کارروائی کی وارننگ آج سے 3 جولائی تک وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی اہداف پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی امریکی جارحیت کا جواب، ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر حملے تہران نے سبق نہ سیکھا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا، ٹرمپ کی دھمکی امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت پر نئے حملوں کے اثرات سے متعلق خدشات بڑھ گئے امریکی بمباری سے ایران کے ساحلی شہر سیرک میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور تباہ، جزیرہ قشم میں بھی دھماکے امریکہ جنوبی لبنان سے انخلا کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے: لبنانی صدر لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاک افراد کی تعداد 1 ہزار 430 ہوگئی اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج تجارتی جہاز پر حملے کا جواب، امریکہ نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا امریکی ثالثی میں ہونیوالے معاہدے سے لبنانی علاقے اسرائیل میں ضم ہونےکاخدشہ ہے، حزب اللہ نےلبنان اسرائیل معاہدہ مسترد کر دیا

موٹروے پولیس سنٹرل زون کی کارروائی، اغوا ہونے والے بہن بھائی بحفاظت بازیاب

Web Desk

28 June 2026

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) سنٹرل زون نے فرض شناسی اور مستعدی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے اغوا ہونے والے دو معصوم بہن بھائیوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن، سید عمران احمد کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، بازیاب ہونے والے بچوں میں 12 سالہ علی رضا اور اس کی سگی بہن 8 سالہ مریم شامل ہیں۔ یہ دونوں بچے گزشتہ دو روز یعنی 26 جون سے لاپتہ تھے اور ان کے اغوا کا باقاعدہ مقدمہ پہلے ہی متعلقہ تھانے میں درج کروایا جا چکا تھا۔سید عمران احمد نے بتایا کہ قومی شاہراہ (National Highway) پر پٹرولنگ کے دوران ساہیوال کے نزدیک موٹروے پولیس کے افسران نے دو معصوم بچوں کو سڑک کنارے روتے ہوئے دیکھا۔ شک پڑنے پر پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر بچوں کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا اور ان سے ہمدردی کے ساتھ پوچھ گچھ کی۔

ابتدائی تفتیش اور کوآرڈینیشن کے بعد معلوم ہوا کہ یہ وہی بچے ہیں جن کے اغوا کا مقدمہ درج ہے۔ موٹروے پولیس کی اس بروقت کارروائی کے باعث ملزمان بچوں کو وہیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق، قانونی کارروائی اور تصدیق کے بعد بچوں کو بحفاظت ان کے والدین کے سپرد کرنے کے لیے مقامی پولیس سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ معصوم بچوں کی بحفاظت واپسی پر والدین نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔