شدید دھند، موٹرویز ایم 4 اور ایم 5 ٹریفک کیلئے بند
Web Desk
17 December 2025
موٹروے پولیس نے شدید دھند کے باعث موٹرویز ایم 4 خانیوال سے ملتان اور ایم 5 ملتان سے روہڑی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی ہیں۔ موٹروے پولیس کے ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹرویز کی بندش کا فیصلہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہے، اسی لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر ٹریفک معطل کی گئی ہے۔ موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں اور ممکنہ حد تک دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔
موٹروے پولیس نے شہریوں کو کسی بھی رہنمائی یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026