LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

محسن نقوی کا بیجنگ پولیس کالج کا دورہ، پاکستان۔چین پولیس تعاون بڑھانے کا اعلان

Web Desk

8 January 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کالج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہائی ٹیک ٹریننگ کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اور بیجنگ پولیس کی جانب سے گاڑیوں کے ذریعے ملزمان کو پکڑنے کے عملی مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔

وزیر داخلہ نے بیجنگ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ تربیتی معیار کو سراہتے ہوئے خصوصی وہیکلز اسکواڈ کی شاندار کارکردگی پر بھرپور داد دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ وہیکلز اسکواڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہترین تربیت سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے تمام اے ایس پیز ایک ماہ کی تربیت کے لیے بیجنگ پولیس کالج آئیں گے جبکہ نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ محسن نقوی کے مطابق پاکستانی پولیس افسران کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزیر داخلہ نے جدید ڈرائیونگ ٹیسٹ سیمولیٹر مشین بھی چلائی۔ بیجنگ پولیس کالج کے صدر وو وائی نے وزیر داخلہ کو جدید ٹیکنالوجی، سیمولیٹرز، مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی تربیت، مظاہروں، تشدد کے واقعات اور دیگر جرائم سے نمٹنے کے طریقوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیجنگ پولیس کالج میں 12 فیکلٹیز ہیں، 400 سے زائد فیکلٹی ممبران خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں سے 50 فیصد پی ایچ ڈی ہولڈرز ہیں۔

اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، ڈی جی نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس، ڈی جی نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن سید خرم علی، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی موجود تھے۔