LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف کوئٹہ: مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر میں تصادم، خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات

اسلام آباد: نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز

Web Desk

2 June 2026

اسلام آباد: نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر تعمیری کام تیزی سے جاری ہے، جس کے تحت ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد جبکہ جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ترقیاتی کاموں کی رفتار کا خود معائنہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں اکیڈمی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جاری مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے کام کے معیار اور رفتار کو مزید بڑھانے کے لیے سخت ہدایات جاری کیں اجلاس میں حکام کو ایلیٹ سکول کی فائرنگ رینج اور حفاظتی باؤنڈری وال کے ادھورے کام کو آئندہ 2 ماہ کے اندر ہر صورت مکمل کرنے کا ہدف (ٹاسک) دیا گیا۔اکیڈمی کے تمام کلاس رومز کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ترین آئی ٹی (IT) سہولیات سے لیس کرنے کی بھی سخت ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں اکیڈمی کی انتظامی و تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے چند دیگر اہم ترین فیصلے بھی کیے گئے نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار بجلی کے روایتی نظام سے ہٹا کر مکمل طور پر سولر انرجی (شمسی توانائی) پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اکیڈمی میں پڑھائے جانے والے ایم سی ایم سی (MCMC) کورس پر دوبارہ نظرثانی کرنے کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی۔