محسن نقوی کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت
Web Desk
10 October 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے مارگلہ روڈ کی موٹروے تک توسیع اور سنگجانی انٹرچینج کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کر کے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں پر ڈبل شفٹ میں کام جاری رکھ کر رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ یہ ہر صورت 31 دسمبر تک مکمل ہو سکیں۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ اس منصوبے سے اسلام آباد کے شہریوں کو موٹروے تک آمدورفت کا متبادل اور بہتر راستہ میسر آئے گا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ایک ہفتے کے اندر تمام تجاوزات کا خاتمہ کرنے اور تعمیراتی کام میں حائل تمام رکاوٹیں فوری طور پر دور کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ سی ڈی اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ 2.7 کلومیٹر طویل اس منصوبے میں ایک انڈر پاس اور ایک انٹرچینج بھی شامل ہے۔
متعلقہ عنوانات
نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر، 12 اکتوبر کو ہوگی
10 October 2026
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت
10 October 2026
لاہور ہائیکورٹ نے آئل مل ڈی سیل کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا
10 October 2026
کرنٹ سے ہاتھ کھونے والی بچی کے تمام علاج کا خرچ پیسکو کو اٹھانے کا حکم
10 October 2026
آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز برہم، 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور
10 October 2026
نواب شاہ میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی
10 October 2026
مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں: طاہر اندرابی
10 October 2026
دہلی میں کاکروچ پارٹی کا احتجاج، 250 ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو سٹیشنز بند
10 October 2026