محسن نقوی کا ایف آئی اے اور پاسپورٹ دفاتر کا دورہ، غفلت پر عملے کو ہٹانے کا حکم
Web Desk
28 August 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے زونل آفس لاہور کا دورہ کیا اور ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کی، جس میں ایف آئی اے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر داخلہ نے انسانی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور اس کے نیٹ ورک کو قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیا، جبکہ ایئرپورٹس پر امیگریشن کاؤنٹرز کے کیمرے تبدیل کرنے اور شکایات کے لیے ’پاک آئی ڈی‘ ایپ کے استعمال کا اصولی فیصلہ بھی کیا۔ بعد ازاں، محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں نادرا کے 24 گھنٹے فعال میگا سنٹر کا دورہ کر کے وہاں پاسپورٹ کاؤنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے گوجرانوالہ کے ریجنل پاسپورٹ آفس کا بھی اچانک دورہ کیا جہاں وقت سے قبل دفتر بند پانے، شہریوں کا داخلہ روکنے اور سہ پہر میں ہی صفائی شروع کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام عملے کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان
6 October 2026
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری
6 October 2026
سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری
6 October 2026
ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم
6 October 2026
ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا
6 October 2026
مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا
6 October 2026