LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان ایران کا دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان جنوبی کوریا میں تمام شہریوں کو مفت اے آئی سروسز ملیں گی ایران کیساتھ جنگ، ٹرمپ کی ساکھ متاثر اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پوزیشن کمزور ناظم آباد ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملہ کا ڈراپ سین، بڑا انکشاف نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے

وارسا کانفرنس: غیر قانونی امیگریشن کے خلاف پاکستان کی کوششیں عالمی سطح پر تسلیم، مشترکہ روڈ میپ پر اتفاق

Web Desk

27 February 2026

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں غیرقانونی امیگریشن سے متعلق چھ ممالک کے وزراء داخلہ کی کانفرنس جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان وفد کی قیادت کی۔ وزراء داخلہ کانفرنس میں غیرقانونی امیگریشن کی حوصلہ شکنی اور قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کیلئے مربوط روڈ میپ مرتب کرنے پر اتفاق کیا گیا۔۔
پولینڈ کے وزیر داخلہ مارسن کیئرونسکی، ایسٹونیا کے وزیر داخلہ آئیگر ٹارو ، لٹویا کے وزیر داخلہ رجررڈز کوزلووسکیز، فن لینڈ کے سٹیٹ سیکرٹری ہیکی ٹیمینن اور لتھوانیا کے وزیر داخلہ گنٹاراس ایلکزنڈراویچیاس نے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔کانفرنس میں6 وزراء داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
وزراء داخلہ کانفرنس میں غیرقانونی امیگریشن کی حوصلہ شکنی اور قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کیلئے مربوط روڈ میپ مرتب کرنے پر اتفاق کیا گیا، تمام ممالک نے پاکستان کیلئے آفیشل سطح پر نوکریاں دینے پر اور غیرقانونی امیگریشن کے تدارک کیلئے مشترکہ اقدامات اور مؤثر کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا۔کانفرنس میں داخلی سکیورٹی، دہشت گردی اور اینٹی نارکوٹکس کے سدباب کیلئے تفصیلی مشاورت کی گئی اور بارڈر سکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مفصل بات چیت کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے موجودہ پاک افغان بارڈر صورتحال پر بھی بریف کیا اور بتایا کہ اس وقت 22 دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں منظم ہو رہی ہیں، پاکستان اسوقت دنیا اور افغانستان میں دہشت گردوں کے درمیان ایک دیوار ہے۔