سری لنکن صدر کا پاکستانیوں کے لیے ویزا مشکلات فوری ختم کرنے کا حکم
Web Desk
17 February 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے پاکستانی شہریوں کو درپیش ویزا مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا، جس پر سری لنکن صدر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کو تمام متعلقہ لسٹوں سے نکالنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔
سری لنکن صدر نے کہا کہ وہ سری لنکا کی وزیراعظم کو جلد پاکستان کے دورے پر بھیجیں گے تاکہ دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
ملاقات میں انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور دونوں ممالک کی فورسز کی مشترکہ ٹریننگ کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ محسن نقوی نے پاک۔سری لنکا تعلقات کے فروغ میں سری لنکن صدر کے کردار کو سراہا۔
وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سری لنکن صدر کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔
دوران ملاقات محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے موقع پر شاندار انتظامات اور پاکستانی وفد کی میزبانی پر سری لنکن قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
سری لنکن صدر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کولمبو میں بھارت کے ساتھ ٹی 20 میچ کھیلنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے خیر سگالی جذبے کو سراہا۔
متعلقہ عنوانات
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف
5 October 2026
سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو
5 October 2026
امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام
5 October 2026
نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے
5 October 2026
مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری
5 October 2026
چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے رائس پلانٹرز کے استعمال کا فیصلہ
5 October 2026
نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران
5 October 2026
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
5 October 2026