LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی

قومی ہاکی کھلاڑیوں کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات، محسن نقوی کی ہاکی فیڈریشن کاصدربننے کی تردید

Web Desk

19 February 2026

صدرپاکستان  ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں  چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے ملاقات  کی اور آسٹریلیا میں پرو ہاکی لیگ کے ناخوشگوار واقعات سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے ہاکی پلئیرز کے ساتھ ناروا سلوک پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ ہاکی کے کھلاڑیوں کا ہرطرح سے خیال رکھا جائے گا۔معاملات کے حل کےلیے پوراتعاون کیاجائے گا۔پی سی بی چیئرمین نے حکام کو ہدایت دی کہ مصر میں ہونےو الے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیےٹیم کے لیے فوری طور پر فضائی ٹکٹ، کھیلوں کے سامان اور ہوٹل رہائش کا بندوبست کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی حکم دیا کہ جمعہ سے کھلاڑیوں کے لیے تربیتی کیمپ قائم کیا جائے اور تمام تیاریاں جمعرات کی رات تک مکمل کر لی جائیں۔محسن نقوی نے مزید ہدایت کی کہ زخمی کھلاڑیوں کو پی سی بی کی نگرانی میں فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ آپ صرف کھیل پر توجہ دیں، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے، ہم کسی بھی صورت میں ملک کے وقار کو مجروح نہیں ہونے دیں گے۔ملاقات کے دوران محسن نقوی نے حالیہ قومی ہاکی ٹورنامنٹ میں رنر اپ رہنے پر کھلاڑیوں میں فی کس 10 لاکھ روپے کے چیک بھی تقسیم کیے، جو ایک سابقہ اعلان کی تکمیل تھی۔

بعد میں محسن نقوی نےسوشل میڈیاپر بیان میں واضح کیا کہ وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نہیں بن رہے، تاہم بحران کے خاتمے تک کھلاڑیوں کی مدد جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم کے تمام معاملات چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دیکھیں گے۔