LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکر باردوی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب ممالک ایران کیخلاف نئی جنگ کی حمایت نہ کریں، امید ہے خطے کے ممالک ماضی سے سبق سیکھ چکے ہوں گے: عباس عراقچی ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دےگا، ڈونلڈٹرمپ امریکی مڈٹرم انتخابات سے قبل ڈیموکریٹک پارٹی میں اختلاف، خاتون رکنِ کانگریس نے ریپبلکن امیدوار کی حمایت کردی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں یرغمالی بھی ہلاک ہوئے: اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ کا اعتراف ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جنگ کیلئے اسرائیل نے فوجی تیاریاں مکمل کرلیں، اسرائیلی اخبار افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پربلااشتعال فائرنگ کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملہ ناکام چین سے پارلیمانی تعاون، ادارہ جاتی روابط، تجربات کے تبادلے فروغ پا رہے: یوسف رضا گیلانی آج کل میڈیا کھمبوں کے پیچھے بہت پڑا، بڑے بڑے اینکر کھمبوں پر پروگرام کر رہے ہیں: مراد علی شاہ امریکی ریاست فلوریڈا میں نجی کمپنی کا طیارہ سڑک پرگر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاک کمیونسٹ پارٹی چائنہ کے وزیر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا ترجیح، ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا: محسن نقوی پاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت اور خاندانی سیاست کی مزید گنجائش نہیں: خالد مقبول صدیقی پوتن نے زیلنسکی سے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، ماسکو آ سکتے ہیں، کریملن

نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا ترجیح، ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا: محسن نقوی

Web Desk

1 November 2026

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کا قیمتی سرمایہ ہے اور باصلاحیت نوجوانوں کو ترقی کے بہتر مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کیونکہ ملک کو معاشی طور پر آگے لے جانے میں نوجوانوں کو ہی کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں ’ہیلتھریکس امریکن سینٹر آف ایکسیلنس‘ کی افتتاحی تقریب سے بطورِ مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں شرکت کرنا ان کے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہے۔ اپنے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ خود بھی ماضی میں ایک امریکی کمپنی کے لیے کام کر چکے ہیں، اس لیے وہ اس شعبے اور آئی ٹی سے وابستہ پروفیشنلز کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں؛ وہ اس بات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ رات کے اوقات میں جاگ کر پروفیشنل کام کرنا کتنا دشوار ہوتا ہے۔

وزیرِ داخلہ نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت نے آغاز سے ہی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے کو بھرپور سپورٹ فراہم کی ہے، اور یہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ کاروباری افراد (بزنس مین) کو سازگار ماحول اور بہتر مواقع فراہم کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب انسان کسی بھی اعلیٰ عہدے پر فائز ہوتا ہے تو اسے ہر حال میں عوام کو جوابدہ ہونا پڑتا ہے اور اس کے کیے گئے ہر فیصلے کے اثرات براہِ راست ہزاروں افراد کی زندگیوں پر مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بیرونِ ملک مقیم یا مقامی پاکستانی کاروباری شخصیات بھی اسی طرح ملکی معیشت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی اور نئے کاروباری سیٹ اپ قائم کریں گی۔ محسن نقوی نے خوش آئند بات بتائی کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ملک کے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔