رہبرِ انقلاب کی مضبوط قیادت دشمن کی شکست کا سبب بنے گی، محسن رضائی
Web Desk
30 October 2026
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ رہبرِ انقلاب اسلامی کی مضبوط، مدبرانہ اور پختہ قیادت ہی تمام دشمنوں کی ناکامی اور شکست کا بنیادی سبب بنے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے ایک بیان میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ رہبرِ اعلیٰ کی باصلاحیت قیادت اور عوام کے درپیش مسائل کے حل کے لیے ان کی مسلسل کاوشیں انتہائی قابلِ فخر ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رہبرِ اعلیٰ کی ثقافتی، عسکری، سیاسی، معاشی اور سماجی امور کے تمام شعبوں پر گہری اور دور رس نظر ہے۔
محسن رضائی کا مزید کہنا تھا کہ رہبرِ اعلیٰ کے ساتھ ہونے والی ان کی حالیہ ملاقات کے دوران ان کی امامت میں باجماعت نمازِ ادا کرنے کا روح پرور اور ایمانی تجربہ ہمیشہ ان کے دل و دماغ میں نقش رہے گا اور اس کی مٹھاس وہ کبھی نہیں بھول پائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026