ایم این ایز کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون پر بریفنگ
Web Desk
12 March 2026
اراکین قومی اسمبلی نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ہیڈکوارٹرز میں قائم نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا جہاں انہیں آفات سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کو مون سون 2026 کے لیے کیے گئے پیشگی اقدامات اور آگاہی کے نظام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی تکنیکی صلاحیتوں اور اس کے دائرہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وفد کو پاکستان اور دیگر ممالک کو درپیش ممکنہ خطرات پر مبنی ڈیزاسٹر رسک 2026 کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، ممکنہ خطرات اور پانی کی قلت سے متعلق تحقیقی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
این ڈی ایم اے کی موبائل ایپلیکیشن اور پیشگی آگاہی کے نظام کے بارے میں بھی تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ این ڈی ایم اے جدید ماڈلز اور ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف ملک میں پیشگی آگاہی کے نظام کو بہتر بنا رہا ہے بلکہ دوست ممالک کو بھی ممکنہ آفات اور خطرات سے متعلق معلومات فراہم کر رہا ہے۔
اراکین قومی اسمبلی نے آفات سے نمٹنے اور خطرات کے تدارک کے لیے این ڈی ایم اے کے جدید اور مربوط نظام کو سراہا۔
متعلقہ عنوانات
ملک کے کئی شہروں میں شدید گرمی کا الرٹ، ہیٹ سٹروک کا خدشہ
18 July 2026
امریکی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا: ایرانی نائب وزیر خارجہ
18 July 2026
مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ
18 July 2026
نورین نیازی کا فوج کے خلاف متنازعہ بیان، سیاسی حلقوں کا شدید ردِعمل
18 July 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
18 July 2026
نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال
18 July 2026
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
18 July 2026
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع
18 July 2026