لاپتہ افراد کے کیسز کے اعداد و شمار جاری، خیبر پختونخوا میں 970 کیسز زیر تفتیش
Web Desk
4 February 2026
جنوری 2026 تک خیبر پختونخوا میں لاپتا افراد کے 3 ہزار 730 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 2 ہزار 760 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں جبکہ 970 کیسز زیرتفتیش ہیں۔ سرکاری دستاویز کے مطابق صوبے میں 1 ہزار 804 لاپتا افراد کو ٹریس کیا جا چکا ہے۔
707 افراد اپنے گھروں کو واپس پہنچے، 861 افراد انٹرنمنٹ سینٹرز میں پائے گئے، 148 افراد مختلف جیلوں میں موجود ہیں جبکہ 88 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ملک بھر میں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10 ہزار 806 تک پہنچ گئی ہے۔
صوبہ وار اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1 ہزار 794 کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ میں 1 ہزار 868، بلوچستان میں 2 ہزار 917، اسلام آباد میں 416، آزاد کشمیر میں 71 اور گلگت بلتستان میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جنوری 2026 تک ملک بھر میں 9 ہزار 259 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
معاشی ترقی کیلئے صنعت و حرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری ناگزیر ہے: وزیراعظم
2 June 2026
سرکاری وسائل کا استعمال تشویشناک ہے”: شازیہ مری کی گلگت بلتستان انتخابات میں وفاقی مداخلت کی شدید مذمت
2 June 2026
ووٹ ملے نہ ملے گگلت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا : نواز شریف
2 June 2026
پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
2 June 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
2 June 2026
وفاقی حکومت نے ‘سول سرونٹس رولز 2026’ نافذ ، غیر ملکی شہریت چھپانے پر ملازمت ختم کرنے کی منظوری
2 June 2026
شیخ رشید کی راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع
2 June 2026
وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، پولٹری فیڈ ملز پر 4 فیصد اضافی ٹیکس غیر قانونی قرار
2 June 2026