LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع

آزاد کشمیر میں شرپسندی پھیلانے والوں کیخلاف کشمیریوں نے دوٹوک مؤقف اپنا لیا

Web Desk

4 July 2026

آزاد جموں و کشمیر میں شرپسندی اور بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف غیور کشمیری عوام نے دوٹوک مؤقف اپنا لیا ہے۔ آزاد کشمیر کے صنعتی شہر میرپور کی مختلف شاہراہوں اور اہم چوک چوراہوں پر کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے خلاف بڑے پیمانے پر پوسٹرز آویزاں کر دیے گئے ہیں، جنہیں ریاست میں امن و استحکام کے حق میں عوامی مؤقف کا واضح اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

ان پوسٹرز پر “کالعدم ایکشن کمیٹی نامنظور” کے واشگاف نعرے درج ہیں۔ پوسٹرز کے ذریعے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے غیور عوام انتشار اور بدامنی پھیلانے والے عناصر کے مذموم ایجنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور ریاست میں ہر قیمت پر امن و امان برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔

پوسٹرز میں کشمیری عوام کی جانب سے عزم ظاہر کیا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے شہری کسی بھی بیرونی یا اندرونی عنصر کو ریاست کا پرامن ماحول تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اور ایسے تمام عناصر کی بھرپور مخالفت جاری رکھیں گے جو بدامنی اور افراتفری کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پوسٹرز کے ذریعے یہ مؤقف بھی سامنے آیا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے ماضی کی طرح اب بھی کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے منفی بیانیے کو رد کر دیا ہے اور وہ ریاست میں مستقل امن، ترقی، استحکام اور قانون کی بالادستی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔