LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار سینیٹر فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہمسایہ ممالک سے مذاکرات جاری، دشمن کو مایوس کرینگے: مسعود پزشکیان ایرانی اسپیکر کا داخلی سکیورٹی اور معاشی استحکام مزید مضبوط بنانے پر زور حکومت اسلام آباد میں کسی بھی صورت چڑھائی نہیں ہونے دے گی: طارق فضل چودھری فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال ایران نے ہتھیاروں کی رینج بڑھانے کی پالیسی واضح کردی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال پاکستان نیوی کی بحیرہ عرب میں بڑی کارروائیاں، 96 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز

میر رضا کیس: کمیشن نے سی پی ایل سی نمائندے اور تفتیشی افسر کے بیانات ریکارڈ کر لیے

Web Desk

7 October 2026

میر رضا کیس کی انکوائری کے لیے جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن نے اپنی کارروائی مکمل کر لی ہے اور اسے رپورٹ جمع کرانے کے لیے 15 اکتوبر تک کی مہلت حاصل ہے۔ کمیشن کے آخری اجلاس میں سی پی ایل سی کے نمائندے کاشف افتخار اور تفتیشی افسر سراج لاشاری کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، جہاں میر رضا کی گمشدگی، جائے وقوعہ، جیو فینسنگ، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور تفتیش کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی سوالات کیے گئے۔ سی پی ایل سی نمائندے نے بتایا کہ ڈیجیٹل ریکارڈ اور جیو فینسنگ کے باوجود کوئی ٹھوس نتیجہ یا مشکوک رابطہ سامنے نہیں آ سکا۔ کمیشن نے تفتیشی افسر سے دفعہ 161 کے بیانات اور شواہد خراب ہونے پر سخت سوالات کیے، جبکہ کرپٹو ٹریڈنگ اور انیستھیسیا سے متعلق مزید تحقیقات کی بھی ہدایت کی۔ دورانِ سماعت کمیشن نے ایک ڈاکٹر کے بیان کو غیر معمولی اہمیت دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے فیصلے پر غور کیا، اور خاندان کی ذاتی گفتگو سوشل میڈیا پر لیک ہونے پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔