اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں، شہریوں کے تحفظ کیلئے کنٹینرز رکھے: وزارت اطلاعات
Web Desk
3 October 2026
وفاقی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں سڑکوں کی بندش سے متعلق شائع کردہ رپورٹ کو یکسر غلط، یکطرفہ اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان وزارتِ اطلاعات نے وضاحت کی ہے کہ اسلام آباد میں تمام مرکزی سڑکیں اور شاہراہیں آمدورفت کے لیے کھلی ہیں، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے چند مخصوص مقامات پر سیکیورٹی کے پیشِ نظر کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق یہ حفاظتی اقدامات ماضی میں رونما ہونے والے پرتشدد واقعات اور انتشاری رویوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاست کی بنیادی ذمہ داری اور عدالتی احکامات کے تحت کیے گئے ہیں۔ وزارتِ اطلاعات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ٹی وی نے حقائق کو نظر انداز کر کے ان سیکیورٹی تدابیر کو سڑکوں کی بندش کے طور پر پیش کیا تاکہ منفی تاثر پیدا کیا جا سکے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس قسم کی گمراہ کن اور پروپیگنڈا رپورٹنگ سے زمینی حقائق کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
متعلقہ عنوانات
ڈیڈ لاک برقرار، حکومت اور اپوزیشن میں جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم
3 October 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
3 October 2026
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
3 October 2026
وائٹ سی ایگل راستہ بھٹک کر سندھ آپہنچا، نایاب پرندے کی آنکھیں سی کر پر کاٹ دیے گئے
3 October 2026
حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان
3 October 2026
مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے: فواد چودھری
3 October 2026
ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ سے سبق سیکھ کر شرائط قبول کریں: ایرانی پاسداران انقلاب
3 October 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک ہفتے میں دو بڑی کارروائیاں، 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد
3 October 2026