کیڈٹ کالج وانا پر حملہ بارے وزارت اطلاعات و نشریات کا بیان جاری
Web Desk
13 November 2025
وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی منصوبہ بندی اور کنٹرول افغانستان سے کیا گیا تھا۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں خارجی زاہد نے کی اور اس کی حتمی منظوری خارجی نورولی محسود نے دی تھی۔
وزارت اطلاعات و نشریات کے بیان سے واضح ہے کہ حملے میں شامل تمام افراد افغان تھے اور حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود خارجی نور ولی محسود سے ملتے ہیں۔
وانا میں حملے کے لیے سازوسامان امریکی ساخت کا تھا جو افغانستان سے لایا گیا، خارجی نور ولی محسود کے حکم پر ٹی ٹی پی سے حملے کی ذمہ داری ہٹا کر “جیش الہند” نامی تنظیم پر ڈال دی۔وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق افغان طالبان پاکستان اور دوست ممالک کے اعتراض کے پیش نظر فتنہ الخوارج پر حملوں کی ذمہ داری قبول نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں۔کیڈٹ کالج وانا پر حملے کا مقصد بھارتی ایجنسی “را” کے مطالبے پر پاکستان میں سکیورٹی خدشات کو بڑھانا تھا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور ایران مذاکرات پر آمادہ، پاکستان اور قطر نے ثالثی کی کوششیں تیز کردیں
26 July 2026
آپریشن نصر دوم: ایران کا 11 امریکی طیارے تباہ اور 200 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
26 July 2026
مجتبیٰ خامنہ ای کسی فرد یا ادارے سے رابطے میں نہیں، غلام علی حداد
26 July 2026
فیروزوالہ میں بند ٹوٹنے سے ایک ہی گھر کے تین بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق
26 July 2026
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
26 July 2026
اورنج ٹرین، سپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم
26 July 2026
میرپور والو! سچ، انصاف اور امن کے لیے 27 جولائی کو تیر پر مہر لگائیں: بلاول بھٹو زرداری
26 July 2026
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
26 July 2026