LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

بلاول بھٹو آئین و جمہوریت کے چیمپیئن بنتے ہیں، عملی کارکردگی صفر ہے: طلال چوہدری

Web Desk

18 November 2026

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آئین اور جمہوریت کے چیمپیئن بنتے ہیں لیکن عملی طور پر ان کی کارکردگی صفر ہے، جبکہ آئین اپنی مرضی یا سہولت کے مطابق تشریح کرنے کا نام نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ تقریباً 70 فیصد پاکستان میں حکمرانی اور اہم آئینی عہدے رکھنے کے باوجود بلاول بھٹو اپوزیشن لیڈر جیسا لہجہ اختیار کر رہے ہیں اور انہیں سندھ میں 17 سالہ حکمرانی کے بعد عوامی مسائل کا جواب دینا ہوگا، جبکہ انتظامی یونٹس کا مقصد بہتر گورننس اور عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف بیانات کا آغاز کیا جبکہ مولانا فضل الرحمان سے صرف قانون کے مطابق سوالات کے جواب مانگے گئے ہیں۔ دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ کیس پر بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کی جانب سے عدالت میں سماعت ملتوی کرانے کے لیے مسلسل حیلے بہانے اور تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، تاہم سماعت ملتوی ہونے سے کسی ڈیل کا تاثر ختم ہو گیا ہے اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کے ملزمان و 9 مئی کے ذمہ داروں کو سیاسی قیدی قرار دے کر سیاست اور انتشار کو ایک جیسا نہیں سمجھا جا سکتا۔