LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گلگت بلتستان الیکشن : فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے، شفیع جان گلگت بلتستان انتخابات : پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری کارِ سرکار میں مداخلت کیس: ندیم نانی والا کو عدالت سے ریلیف، مقدمے سے بری تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کو بچانے والے وارڈ بوائے کیلئے سول ایوارڈ کا اعلان اداکارہ ماہرہ خان کا تیزاب حملے پر شدید ردعمل، مردوں سے بھی آواز بلند کرنے کا مطالبہ کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کی حالت میں بہتری، حالت خطرے سے باہر ایران جنگ کے 100 دن مکمل، عالمی معیشت، تجارت اور سیاست شدید دباؤ کا شکار مہاجرین کی نشستیں آئینی تحفظ رکھتی ہیں، آزاد کشمیر سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس پر رائے گلگت بلتستان میں انتخابی میدان گرم، 24 نشستوں پر پولنگ جاری کراچی میں گرمی کا پارہ چڑھنے لگا، ہیٹ ویو کا الرٹ پاکستان میں 377روپے فی لیٹر پیٹرول میں 142 روپے سے زائد ٹیکس اور مارجنز شامل اسلام آباد: امریکا کے 250 ویں یومِ آزادی کا جشن، سفارتخانے میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد نیویارک: اوورسیز کشمیریوں کا عوامی ایکشن کمیٹی سے یکجہتی کا اظہار آزاد کشمیر: 9 جون کی ہڑتال کی کال، انٹرنیٹ معطل، معمولات زندگی متاثر آزاد جموں و کشمیر: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 کارکن گرفتار

صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا

Web Desk

7 June 2026

پشاور ائیرپورٹ پر خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا، جس پر صورتحال تنازع کا شکار ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وہ ابوظہبی کے ذریعے جرمنی جا رہے تھے، تاہم ایف آئی اے حکام نے انہیں امیگریشن سے پہلے ہی سفر کرنے سے روک دیا۔

مینا خان آفریدی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے واضح طور پر انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی اور متعلقہ حکام کو روکنے سے منع کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، جس پر عدالت نے انہیں سفر کی اجازت دینے کا حکم جاری کیا تھا۔

وزیر کی جانب سے ایف آئی اے حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔