LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر حوثی باغیوں کی سعودی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں کے قریب انخلا کی نئی وارننگ جاری یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ ایران کا خطے میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا ادارہ قائم کرنے کا اعلان روسی وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کرینگے، دو طرفہ معاہدوں کا جائزہ لیا جائیگا ہمیں پر امن مظاہرین اور تخریب کاروں میں فرق کرنا ہوگا: فرانسیسی صدر امریکی حکام کا مقبوضہ مغربی کنارے کے مسیحی فلسطینی گاؤں طیبہ کا دورہ امارات کی جانب سے غزہ میں 60 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پہنچا دیا گیا آسٹریلین ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ البرٹا کے فوجی اڈے میں آتشزدگی، 4 کینیڈین فوجی ہلاک، درجنوں افراد زخمی امریکا نے یوکرین کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی دوبارہ شروع کردی: صدر زیلنسکی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے اٹلی: مہنگائی، ناقص عوامی خدمات کیخلاف احتجاج، جھڑپیں، شیلنگ، واٹر کینن کا استعمال وزیراعلیٰ سندھ کو میر رضا کیس سے متعلق سیلڈ رپورٹ موصول روس کا ایران اور امریکہ سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنے کا مطالبہ

اٹلی: مہنگائی، ناقص عوامی خدمات کیخلاف احتجاج، جھڑپیں، شیلنگ، واٹر کینن کا استعمال

Web Desk

19 October 2026

اٹلی کے مشہور تجارتی شہر میلان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ناقص عوامی خدمات کے خلاف ہونے والا احتجاج شدید پرتشدد رخ اختیار کر گیا، جس کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان سخت جھڑپیں ہوئیں۔

اطلاعات کے مطابق سیکڑوں نقاب پوش مظاہرین نے میلان کے مرکزی تجارتی علاقے ‘پیاتسا ڈوومو’ کے قریب ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے دکانوں کے شیشے توڑ دیے، متعدد دکانوں میں لوٹ مار کی اور سڑکوں پر موجود کچرے کے ڈبوں کو آگ لگا دی۔ سیکورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کے جواب میں پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا شدید استعمال کیا۔ پولیس نے موقع سے 60 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے منتقل کر دیا ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق اس سے ایک روز قبل بھی میلان، بولوگنا، بریشیا، برگامو اور تورین سمیت شمالی اٹلی کے مختلف شہروں میں پرتشدد جھڑپوں کے دوران 28 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے تشدد کے ان واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہنگامی حکومتی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اٹلی میں یہ احتجاجی لہر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پڑوسی ملک فرانس میں بھی گرانی اور ناقص عوامی سروسز کے خلاف وسیع پیمانے پر بدامنی دیکھی جا رہی ہے۔