LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک ایران کے جنگ بندی قبول کرنے سے امریکا کو بحری ناکہ بندی مضبوط بنانے کا موقع ملا، محسن رضائی یمنی حکومت کی کویت، بحرین، قطر اور اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت پاسداران انقلاب کی بحریہ کا بوشہر کے اوپر امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

مشرق وسطیٰ جنگ، سمیت ملک بھر سے بیرون ممالک جانے والی 101 پروازیں منسوخ

Web Desk

17 March 2026

لاہور: مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا، جس کے نتیجے میں بیرونِ ملک جانے والی 101 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے 8 بڑے ایئرپورٹس سے متعدد بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ لاہور میں پروازوں کی منسوخی کی سنچری مکمل ہو گئی۔منسوخ ہونے والی پروازوں میں ابو ظہبی، بحرین، شارجہ، کویت، قطر، ایران، عراق، آذربائیجان اور دبئی جانے والی پروازیں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں اچانک کشیدگی میں اضافے کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔ایئر لائنز نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی پروازوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کریں۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ کے ایئرپورٹس پر سینکڑوں مسافر واپس گھروں کو لوٹ گئے۔مزید برآں، لاہور سے متحدہ عرب امارات کے لیے خصوصی پروازوں کا آغاز بھی دوبارہ معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ 18 روز کے دوران ملک بھر سے تقریباً 2 ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔