پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی مزید 25 پروازیں منسوخ
Web Desk
14 March 2026
مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید جنگی کشیدگی اور ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے باعث خطے کی فضائی حدود پندرہویں روز بھی بند ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، آج ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس سے مزید 25 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
منسوخ ہونے والی پروازوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:لاہور ایئرپورٹ: دبئی، ابوظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور قطر کے لیے آنے اور جانے والی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں۔سیالکوٹ ایئرپورٹ: یہاں سے 4 پروازوں کا آپریشن معطل رہا۔ملتان اور فیصل آباد: ان دونوں شہروں سے مجموعی طور پر 7 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز (جمعہ) کو بھی ریکارڈ 72 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں، جس سے ہزاروں مسافر بیرونِ ملک پھنس کر رہ گئے ہیں۔ فضائی حدود کی مسلسل بندش سے ایئرلائن کمپنیوں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے جبکہ عمرہ زائرین اور سمندر پار پاکستانیوں کو شدید سفری مشکلات درپیش ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع
18 July 2026
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ؛ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کا کیس سماعت کے لیے مقرر
18 July 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان،
18 July 2026
فیفا کا ورلڈ کپ فاتح سکواڈ کو پہلی بار ٹرافی و میڈلز کیساتھ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان
18 July 2026
پاکستان میں دھکے کے بغیر کوئی چیز نہیں چلتی: خواجہ آصف
18 July 2026
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026