میامی: کارگو طیارہ رن وے سے اتر کر گاڑیوں سے جا ٹکرایا، 5 افراد ہلاک
Web Desk
7 September 2026
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایمازون کا ایک کارگو بوئنگ 767 طیارہ لینڈنگ کے دوران بے قابو ہو کر رن وے سے نیچے اتر گیا اور قریب سے گزرنے والی شاہراہ پر گاڑیوں سے جا ٹکرایا۔ اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک جبکہ 5 دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ اور مقامی حکام کے مطابق پورٹو ریکو سے میامی پہنچنے والا یہ پرائم ایئر کارگو طیارہ نارتھ کیرولینا کی کمپنی ’21 ایئر’ کے زیرِ انتظام پرواز کر رہا تھا۔ حادثے کے بعد طیارے کے انجن اور ملبے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور فضا میں سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیموں کی 60 سے زائد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے ایندھن کے رساؤ اور شدید شعلوں پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ ریسکیو حکام نے گاڑیوں اور طیارے کے کاک پٹ میں پھنسے افراد کو نکال کر تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ حادثے کے باعث میامی ایئرپورٹ پر تمام تر پروازوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی اور درجنوں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) اور این ٹی ایس بی نے حادثے کی تحقیقات اور وجوہات جاننے کے لیے اعلیٰ سطحی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب
7 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
7 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتیں کرائی جائیں، صوبوں کی تقسیم پر جلد بازی وفاق کے لیے خطرناک ہو گی: بیرسٹر گوہر
7 September 2026
غزہ میں 70 بچوں سمیت 100 فلسطینی شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک
7 September 2026
شمالی کوریا کا نیا جنگی بحری جہاز کو جوہری جوابی کارروائی کا حصہ بنانے کا اعلان
7 September 2026
جرمنی میں انتخابات: دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی سب سے آگے، اقتدار کے قریب پہنچ گئی
7 September 2026
انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل
6 September 2026
امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا
6 September 2026