LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

وسطی میکسیکو میں چھوٹے طیارے کو حادثہ ، 7 افراد ہلاک ہوگئے

Web Desk

16 December 2025

وسطی میکسیکو میں ایک چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

حکام کے مطابق حادثہ سان ماتیو آٹینکو کے صنعتی علاقے میں پیش آیا، جو ٹولوکا ایئرپورٹ سے تقریباً 5 کلومیٹر جبکہ میکسیکو سٹی سے 50 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ طیارے نے بحرالکاہل کے ساحلی شہر آکاپولکو سے پرواز بھری تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ایک فٹ بال گراؤنڈ پر لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران قریبی ویئر ہاؤس کی چھت سے ٹکرا گیا، جس کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے نتیجے میں علاقے سے تقریباً 130 افراد کو احتیاطی طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

نجی طیارے میں 8 مسافر اور عملے کے 2 افراد سوار تھے، تاہم حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہ ہو سکیں۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔