LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لندن میں آنریری بینچر کا اعزاز دے دیا گیا گلشن حدید میں گھر سے 5 لاشیں ملنے کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی اسحاق ڈار کی سول ایوی ایشن کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسپیکر قومی اسمبلی سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات

Web Desk

14 January 2026

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے یورپی یونین کے سفیر رائمنڈاس کاروبلس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے یورپی یونین کے سفیر کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون، پارلیمانی سفارت کاری اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبہ جات میں تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان خوشگوار تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پارلیمانی روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس ملنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانی تارکین وطن یورپی ممالک کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے یوکرین میں قیام امن اور روس۔یوکرین جنگ کے پرامن حل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔