وزیراعظم سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات
Web Desk
31 December 2025
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات مملکتِ سعودی عرب کے سفیر عزت مآب نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی عرب کے وزیر اعظم و ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک تمناؤں اور احترام کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید مضبوط اور گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے رواں سال کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی ملاقاتوں کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیا اور کہا کہ ان ملاقاتوں نے پاک سعودی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کی مسلسل حمایت اور علاقائی امن و استحکام کے لیے سعودی عرب کے تعمیری کردار کو بھی سراہا۔
ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جہاں وزیراعظم نے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے امن و استحکام کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر سعودی سفیر نواف المالکی نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات اور تہنیتی پیغام پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ایم ایس سی مرجام کراچی پورٹ پہنچ گیا
28 July 2026
جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
28 July 2026
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ریزروز بڑھانے کی ہدایت
28 July 2026
کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
28 July 2026
نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ سے ملاقات میں ایران جنگ پر تبادلہ خیال متوقع
28 July 2026
عمران خان رہائی فورس کیس: آئینی عدالت کا فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت
28 July 2026
اقوام متحدہ میں سربراہ انسانی حقوق کا اسرائیل سے لبنان پر قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ
28 July 2026
پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال بہتر، پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا
28 July 2026