LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں ’ٹیکس ورلڈ 2026ء‘ نمائش کا انعقاد، پاکستان کی بھرپور شرکت پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار امریکا اور ایران کی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا امریکی فوج نے ایک بار پھر ایران پر فضائی حملے شروع کر دیے امریکا کا ایران کی بحری ناکہ بندی میں مزید 20 تجارتی جہاز واپس موڑنے کا دعویٰ امریکن ریڈ کراس کا خون کے ذخائر کی دوسری قومی سطح کی قلت کا اعلان کیئیکو فوجیموری نے پیرو کی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا امریکی فوج کا لاک ہیڈ مارٹن کیساتھ انٹر سیپٹر میزائلز کی تیاری کیلئے 58.6 ارب ڈالر کا معاہدہ چین نے امریکا کی جانب سے تحقیقاتی اداروں پر عائد پابندیوں کی مخالفت کر دی سائبر فراڈ کے مراکز میں کام کیلئے لوگوں کو ورغلانے کے رجحان میں اضافہ ہوا: اقوام متحدہ سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

Web Desk

7 January 2026

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں ملاقات کرائی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی تقریباً 45 منٹ تک اکٹھے رہے اور ملاقات کے دوران ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی اور یہ ملاقات جیل قوانین و ضوابط کے مطابق تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی گئی تھی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے کچھ ضروری سامان بھی گزشتہ روز جیل انتظامیہ نے وصول کیا، جس میں کمبل، گرم کپڑے، میوہ جات، کھجوریں اور دیگر ضروری اشیا شامل تھیں۔