میر رضا قتل کیس: مقتول کی کیمیائی رپورٹ میں اہم انکشافات
Web Desk
11 August 2026
نوجوان تاجر میر رضا علی قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں جامعہ کراچی کی کیمیکل لیبارٹری کی جانب سے کیمیائی رپورٹ متعلقہ ادارے کو جاری کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کیمیائی رپورٹ کا ڈی این اے لیبارٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتول میر رضا کو پیچھے سے گولی ماری گئی، کیونکہ ان کی قمیض کے پچھلے حصے کے مقابلے میں اگلے حصے میں چھ گنا بڑا سوراخ پایا گیا۔ مزید برآں، مقتول کی قمیض پر تیزاب کے اثرات اور ان کے خون میں بے ہوشی کی دوا کے شواہد بھی ملے ہیں۔
دوسری جانب، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران سابق تفتیشی افسر نے پیش ہو کر رپورٹ جمع کروانے کے لیے مزید مہلت مانگی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کر دیا گیا ہے اور نئے تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو 15 اگست تک حتمی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
متعلقہ عنوانات
سہیل آفریدی کا مارچ ٹھس، بس تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں: امیر مقام
9 October 2026
مارچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور تمام جائز مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا: شوکت یوسفزئی
9 October 2026
ایمرجنسی سے متعلق غور و خوض مکمل ہوگیا، ایمرجنسی 12 اضلاع میں نہیں، پورے صوبے میں لگےگی: طارق فضل
9 October 2026
پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف
9 October 2026
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا
9 October 2026
بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں اضافہ، ستمبر میں 3 ارب 59 کروڑ ڈالر موصول
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی نافذ کرنے پر غور، افسران کو تیار رہنے کی ہدایت
9 October 2026
پاکستان میں نئے صوبوں کی بحث تیز، ڈبلیو ای ایف کی رپورٹ میں 32صوبے بنانے کی تجاویز
9 October 2026