LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان لبنان کے اکثریتی مسیحی قصبے رمیش کے میئر نے نیتن یاہو کا دعویٰ مسترد کردیا لبنانی مسیحی دیہات نے حزب اللہ سے تحفظ کیلئے اسرائیل سے الحاق کا اظہار کیا: نیتن یاہو کا دعویٰ سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو سانحہ بلدیہ تفصیلی فیصلہ جاری, سزائے موت پانے والے ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کو بری کر دیا سہیل آفریدی کی ضم اضلاع میں عوامی خدمات بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی مہلت

شہر قائد میں سڑکوں، پلوں، فلائی اوورز کی تعمیر و بحالی جاری رہی گی: میئر کراچی

Web Desk

28 June 2026

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نئے مالیاتی بجٹ میں کراچی کے دیرینہ شہری مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی گئی ہے اور شہر میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے سڑکوں، پلوں اور فلائی اوورز کی تعمیر و بحالی کا عمل تیز رفتاری سے جاری رہے گا۔

کے ایم سی کونسل ہال میں خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ یہ مخلصانہ کوشش رہی ہے کہ دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے شہر قائد کی بہترین خدمت کی جا سکے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے بارے میں اکثر یہ منفی تاثر دیا جاتا ہے کہ یہاں کام نہیں ہو رہا، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں۔

میئر کراچی نے اب تک مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر کی اہم شاہراہوں پر 31 لاکھ اسکوائر فٹ سے زائد پیچ ورک مکمل کیا جا چکا ہے۔ مختلف علاقوں اور گلیوں میں 1 کروڑ 23 لاکھ اسکوائر فٹ سے زائد پیور بلاکس بچھائے گئے ہیں۔ شہر کے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 4 لاکھ رننگ فٹ سے زائد سیوریج کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نرسری فلائی اوور، جناح برج اور شہید ملت روڈ جیسے اہم منصوبوں کی تعمیر و بحالی کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ عظیم پورہ فلائی اوور کو ریکارڈ 93 دنوں کی قلیل مدت میں مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کی ترقی کا یہ سفر مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا