نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی
Web Desk
17 December 2025
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر نامزد ملزمان بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔وکیل فیصل ملک نے بتایا کہ عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی، تاہم تمام ملزمان کو حاضری مکمل ہونے کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی۔عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت کے لیے 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، جس پر کیس میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026
دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش
8 November 2026
جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان
7 November 2026
ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ
7 November 2026
ورلڈ کلچر فیسٹیول کا دسواں روز بھی رنگارنگ سرگرمیوں اور ثقافتی پرفارمنس سے بھرپور
7 November 2026