9 مئی کے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10،10 سال قید
Web Desk
20 December 2025
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کے مزید دو مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں گلبرگ میں گاڑیاں جلانے اور کلمہ چوک میں کنٹینر نذرِ آتش کرنے کے مقدمات کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو دس، دس سال قید کی سزا سنا دی۔ یہ سزا لاہور کے علاقے گلبرگ میں گاڑیاں جلانے اور کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے الزامات ثابت ہونے پر سنائی گئی۔
عدالت نے گلبرگ میں گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں 22 ملزمان کو بری کر دیا، جبکہ کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے مقدمے میں 5 ملزمان کو بری کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں مقدمات کے چالان تھانہ گلبرگ اور تھانہ نصیر آباد کی جانب سے جمع کروائے گئے تھے۔ تھانہ گلبرگ کے چالان میں 33 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، جبکہ اس مقدمے میں میاں اسلم اقبال سمیت 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
اسی طرح تھانہ نصیر آباد پولیس نے 36 ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کیا تھا، جس میں میاں اسلم اقبال سمیت 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع
3 October 2026
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
3 October 2026
آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا
3 October 2026
سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا
3 October 2026
آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ
3 October 2026
پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ
3 October 2026
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
3 October 2026
اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی
3 October 2026