LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر گفتگو دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے قاہرہ میں جلد اہم اجلاس متوقع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال قائداعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے ایران کی قشم جزیرے پر امریکی حملے کی شدید مذمت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکا کی علی السالم ایئربیس پر حملے کا دعویٰ علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال

ہمیں آزمانے کی کوشش نہ کریں، ورنہ بڑی آزمائش بنیں گے: مولانا فضل الرحمان

Web Desk

7 January 2026

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ انہیں آزمانے کی کوشش نہ کی جائے، ورنہ وہ ایک بڑی آزمائش ثابت ہوں گے۔
راولپنڈی میں توحید و سنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ ایمان کی نعمت کی حفاظت کریں، کیونکہ عدل کے ترازو قیامت کے روز قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ علما کے پیچھے برصغیر کی ڈھائی سو سالہ جدوجہد اور قربانیوں کی تاریخ موجود ہے، کامیابی نعروں سے نہیں بلکہ عملی کام سے حاصل ہوتی ہے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ جو ادارے حکمرانوں کے قریب گئے، ان کی حالت سب کے سامنے ہے، جبکہ جے یو آئی نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا اور آئین سازی بھی بات چیت کے ذریعے ممکن بنائی۔