LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور

Web Desk

9 October 2026

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی مرکزی کور کمیٹی کا اہم اجلاس جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، جبکہ مولانا فضل الرحمان نے شرکا کو حالیہ دنوں اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ ملک اس وقت کسی قسم کی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہو سکتا، اس لیے تمام سیاسی مسائل کو تصادم کے بجائے باہمی افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ اجلاس میں مولانا عبد الغفور حیدری، خواجہ خلیل احمد، محمد اسلم غوری، سینیٹر کامران مرتضیٰ، مولانا صلاح الدین ایوبی اور مفتی ابرار نے بھی شرکت کی۔