جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی انتقال کر گئے
Web Desk
4 January 2026
لاہور : پاکستان کے ممتاز مذہبی عالم اور جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی 82 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحیم اشرفی کی نمازِ جنازہ آج بعد از نمازِ ظہر جامعہ اشرفیہ لاہور میں ادا کی جائے گی، جس میں علمائے کرام، مذہبی شخصیات اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
مولانا فضل الرحیم اشرفی پاکستان کے معتبر اور قدیم مذہبی ادارے جامعہ اشرفیہ سے طویل عرصے تک وابستہ رہے اور بحیثیت مہتمم دینی تعلیم و تدریس کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کے انتقال سے دینی و علمی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی میں بچوں کی پورنوگرافک اینیمیٹڈ ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروہ کا انکشاف: این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری
24 October 2026
افغان طالبان ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور ان سے وابستہ گروہوں کی معاونت ختم کریں: پاکستان
24 October 2026
وزیراعظم سے لاہور چیمبر آف کامرس کے فاؤنڈرز گروپ کے وفد کی ملاقات
24 October 2026
جج پر مبینہ رشوت کا الزام: لاہور بار کا وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف ’پیکا ایکٹ‘ تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان
24 October 2026
پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری میں اہم پیش رفت کر رہی ہے: برطانوی ہائی کمشنر
24 October 2026
اسحاق ڈار کی ایس سی او اجلاس کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
24 October 2026
آصفہ بھٹو کی یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میں یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب میں شرکت
24 October 2026
فرانس میں مزدوروں کے اعلان کے بعد دوبارہ مظاہرے شروع، 135 گرفتار
24 October 2026