مدینہ منورہ پر حملہ عالم اسلام کے دل اور عقیدے پر حملہ ہے، مسلم حکمران مصلحتیں بالائے طاق رکھ کر مضبوط اتحاد قائم کریں: مولانا فضل الرحمان
Web Desk
2 October 2026
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مدینہ منورہ پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و سلامتی کے علمبردار سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر پر حملہ سفاکیت کی انتہا ہے جو دراصل کسی ایک شہر پر نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے دل اور عقیدے پر حملہ ہے۔ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم کے مقدس شہر کی حرمت اور تحفظ کے لیے اپنی جان، مال اور اولاد کی قربانی کو باعثِ فخر سمجھتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے زور دیا کہ مسلم حکمران اور امتِ مسلمہ مصلحتیں بالائے طاق رکھ کر حملہ آوروں کا مقابلہ کریں اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے اب ایک مؤثر اسلامی بلاک کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا
2 October 2026
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری
2 October 2026
پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار
2 October 2026
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت
2 October 2026
کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق
2 October 2026
پشاور ہائیکورٹ کی سہیل آفریدی کے وکلاء کو آخری وارننگ
2 October 2026
پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی
2 October 2026
طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی
2 October 2026