LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اقتصادی کارروائی کا اعلان ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو باقر قالیباف کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق عالمی فوجداری عدالت کے عہدیداروں پر امریکی پابندیاں، انتونیو گوتریس کا اظہار تشویش ترکیہ کو شام میں فوجی اڈہ قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نیتن یاہو اسرائیلی فوج کی پہلی بار ہند رجب کے خاندان پر فائرنگ کی تصدیق موساد سربراہ کا شامی وزیر خارجہ سے رابطہ، شام میں ترک فوج کی موجودگی پر گفتگو روس میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کر گیا، درآمدات شروع حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں بڑا ریلیف، پٹرول مزید مہنگا کر دیا میر رضا قتل کیس، جبران ناصر کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط، تفتیشی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

حیدر آباد میں مال بردار ٹرین کے باعث متاثر ہونے والا ڈاؤن ریلوے ٹریک بحال

Web Desk

20 July 2026

مٹیاری کے قریب وہاب شاہ ریلوے سٹیشن کے نزدیک ڈی ریل ہونے والی مال بردار ٹرین کے باعث متاثر ہونے والا ڈاؤن ریلوے ٹریک 36 گھنٹے بعد ٹرینوں کی آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والی تمام بوگیاں ٹریک سے ہٹا دی گئی ہیں، جس کے بعد ریلوے حکام اور پی ڈبلیو آئی (PWI) کی ٹیم نے مرمتی کام مکمل کر کے ڈاؤن ٹریک کو فٹ قرار دے دیا ہے۔ فی الحال ڈاؤن ٹریک پر احتیاطی تدابیر کے تحت 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی کاشن سپیڈ (محدود رفتار) کے ساتھ ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں اور سنگل لائن کراسنگ کے ذریعے باقاعدہ آپریشن شروع ہو چکا ہے۔

ٹریک بحال ہونے کے بعد پہلی ٹرین فرید ایکسپریس کو سنگل لائن کراسنگ کے ذریعے کراچی کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب، حادثے سے متاثرہ اپ ٹریک کی مکمل بحالی کے لیے مرمتی کام تیزی سے جاری ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اپ ٹریک کو بھی جلد آپریشنل کر دیا جائے گا جس کے بعد شیڈول کے مطابق منسوخ ہونے والی تمام ٹرین سروسز کو مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا تاکہ مسافروں کو درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔