LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف روکنے کا اعلان ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کا نظام ابھر رہا ہے، محسن رضائی پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی

ٹیکنالوجی سے مستفید نوجوان ہی ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے، مریم نواز

Web Desk

15 July 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے “ورلڈ یوتھ سکلز ڈے” (نوجوانوں کے ہنر کے عالمی دن) کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صوبے کے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی اور جدید پیشہ ورانہ مہارتوں سے لیس کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ فری لانسنگ، آئی ٹی اور جدید ٹیکنیکل شعبوں کا رخ کریں کیونکہ ٹیکنالوجی کی طاقت سے لیس نوجوان ہی ملک کی تیز رفتار ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کے معمار ہوتے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے عملی اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت کی “آسان کاروبار اور آسان فنانس اسکیم” کے تحت اب تک ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد کو بلاسود قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں، جس کے تحت نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے 10 لاکھ سے لے کر 3 کروڑ روپے تک کے آسان قرضے دیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ “ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام” کے تحت 2 ہزار نوجوانوں کو 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ہے۔

ٹیکنیکل ٹریننگ اور بین الاقوامی روزگار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں عالمی معیار کے مطابق کنسٹرکشن، میسن، ویلڈر، ٹائل فکسر اور ہیوی وہیکل مینٹیننس جیسے جدید کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ انھی پروگرامز کے تحت پنجاب بھر سے 10 ہزار نوجوانوں کو بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں باعزت ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نصاب کے اندر ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور جدید آئی ٹی کورسز شامل کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے شروع کیے گئے خصوصی “سحر پروگرام” کے تحت صوبے بھر کی 5,365 خواتین کو بیوٹیفکیشن، ہاسپیٹلٹی اور ایئرلائن مینجمنٹ جیسے جدید ترین کورسز مفت کروائے جا رہے ہیں، اور اس تربیتی پروگرام کے دوران خواتین کو مفت لیپ ٹاپ کے ساتھ ساتھ 7,500 روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے۔