پنجاب میں ٹورازم کا بے پناہ پوٹینشل ہے، مریم نواز
Web Desk
27 September 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر اپنے خصوص پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب میں ٹورازم کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے اور صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ فطری و قدرتی خوبصورتی سے نوازا ہے اور پنجاب کا تاریخی، ثقافتی و مذہبی ورثہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے خاص کشش رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی جانب سے رواں سال لاہور کو سیاحتی اور ثقافتی دارالحکومت قرار دیا جانا ایک انتہائی خوش آئند امر ہے جو عالمی سطح پر ملک کے مثبت تاثر کو اجاگر کرتا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیاحت کی ترقی کے لیے جاری منصوبوں کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مری میں ‘گلاس ٹرین’ کا منصوبہ سیاحوں کے لیے ایک نئی اور دلکش جاذبیت پیدا کرے گا، جبکہ مری کے مال روڈ سمیت دیگر اہم سڑکوں کی تعمیر و توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلی ستیاں بھی اب ایک نئے اور شاندار سیاحتی مقام کے طور پر ابھر رہا ہے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں مذہبی سیاحت اور تاریخی قلعوں کی بحالی کے لیے پائیدار اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس سے معیشت کو استحکام ملے گا اور مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے اور وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
دشمن کیلئے ’سرپرائز‘ تیار، حملوں پر نئی فوجی ٹیکنالوجی سے جواب دیا جائے گا: ایران
27 September 2026
ڈی آئی خان: درازندہ چیک پوسٹ دھماکے میں شہید 3 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
27 September 2026
ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ ایران پر بمباری کا امکان ظاہر کر دیا
27 September 2026
جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو بحرہند میں بھی امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے: پاسداران انقلاب
27 September 2026
آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ مذاکراتی معاہدے سے مشروط ہے، عباس عراقچی
27 September 2026
بہاولپور: این اے 168 ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری، 20 امیدوار میدان میں
27 September 2026
حوثیوں کا بچوں کو زبردستی بھرتی کر کے جنگی محاذوں پر بھیجنے کا انکشاف
27 September 2026
اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز کے باہر کشمیری امریکی کمیونٹیز کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ
27 September 2026