LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو فنڈز جاری کئے جانے کی خبروں کی تردید پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی پاکستان عالمی سطح پر امن اور استحکام کی علامت بن رہا ہے، اسحاق ڈار صدر مملکت اور وزیراعظم کا وینزویلا میں زلزلے سے تباہی و نقصان پر اظہار افسوس ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ کوآرڈینیشن لازمی ہے: ایران 9 محرم کے جلوس برآمد ہونا شروع، سکیورٹی ہائی الرٹ، موبائل فون سروس جزوی معطل آبنائے ہرمز کی ٹریفک معمول کی طرف واپس آ گئی ہے، میری ٹائم ٹریکر قطر و سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال برازیل نے سکاٹ لینڈ کو 0-3 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی امریکہ سمیت مختلف ممالک میں 7.5 شدت کا زلزلہ، وینزویلا میں 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ، سونامی وارننگ جاری اٹلی نے ایران جنگ میں امریکہ کو مدد فراہم کرنے کا نیٹو چیف کا بیان مسترد کر دیا مارک روٹے کا بیان جنگ میں نیٹو کی فعال شمولیت کا واضح اور سنگین اعتراف ہے، ایران

مریم نواز کی زیر صدارت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اجلاس، اہم منصوبوں کی منظوری

Web Desk

25 June 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اور اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے ہیلتھ کیئر انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے متعدد میگا پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں مریم نواز شریف نے پنجاب میں صحت کی بین الاقوامی سہولیات اور بہترین انسانی وسائل کی فراہمی کو اپنا بنیادی مشن قرار دیا۔

اجلاس کے دوران نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا، نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ، اور جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ان کے مانیٹرنگ فریم ورک کا جائزہ لیا گیا۔

صوبائی حکومت نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کو یقینی بناتے ہوئے درج ذیل الاٹمنٹس اور تاریخوں کی منظوری دی ہےاس سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح 15 جولائی کو کیا جائے گا۔ ادارے کی مختصر ویڈیو دیکھنے کے بعد وزیراعلیٰ نے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ٹیم اور آئی ڈی اے پی (IDAP) کی کارکردگی اور تعمیراتی معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے سعودی عرب کا کوئی بڑا ہسپتال ہو۔‘‘اس کینسر ہسپتال کے پیکیج اے اور بی 31 جولائی تک مکمل ہو جائیں گے، جس کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح 31 جولائی 2026 کو کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا افتتاح 15 اگست کو کیا جائے گا، جبکہ ادارے میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتیوں کا عمل 10 جولائی تک مکمل کر لیا جائے گا۔

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کے معیار کو عالمی سطح پر لانے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز نے تاریخی ‘ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام’ (DDLP) کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، اس پروگرام کے تحت بیرونِ ملک مقیم (اوورسیز) پاکستانی اور غیر ملکی ماہر ڈاکٹرز (Foreign Nationals) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مختصر مدت کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے سکیں گے۔ ڈاکٹر کا پوسٹ گریجویٹ ہونا، کم از کم 3 سال کا بیرون ملک فیلوشپ تجربہ اور فٹنس سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے۔ ان ڈاکٹروں کو پنجاب کے منتخب کردہ 12 بڑے ہسپتالوں میں کم از کم 15 دن خدمات انجام دینا ہوں گی، جہاں وہ 8 اقسام کی جدید اور پیچیدہ سرجریز کر سکیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ان ماہرین کو بہترین اور پرکشش معاوضہ (پیکج) دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروگرام کی شفافیت کے لیے ایک آپریشنل ویب پورٹل اور ڈیجیٹل ڈیش بورڈ جلد لائیو کیا جائے گا، جہاں آن لائن رجسٹریشن، کریڈنشلز کی تصدیق اور ادائیگیوں کا نظام موجود ہوگا۔ یہ ماہرین پنجاب کے مقامی طبی عملے کو جدید ترین طبی تربیت بھی فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہیلتھ کیئر میں نرسنگ سٹاف کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نرسنگ سیکٹر کے لیے بھی اسی طرز پر ایک نیا پروگرام شروع کرنے کی سخت ہدایت جاری کی اور کہا کہ ہسپتالوں کے ڈائریکٹرز انتہائی باصلاحیت ہونے چاہئیں کیونکہ نرسنگ کیئر ہی ہسپتال کا پورا نقشہ بدل دیتی ہے۔