مریم نواز کا پنجاب میں انفراسٹرکچر اور ڈیزائن سٹینڈرائزیشن کا فیصلہ
Web Desk
25 February 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی تعمیراتی تاریخ میں پہلی بار “انفراسٹرکچر اور ڈیزائن سٹینڈرڈائزیشن” متعارف کروانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت منعقدہ خصوصی اجلاس میں “ون پنجاب، ون سٹینڈرڈ” کی پالیسی کی منظوری دی گئی، جس کا مقصد پورے صوبے میں ترقیاتی کاموں میں یکسانیت اور نظم و ضبط پیدا کرنا ہے۔ اس نئی پالیسی کے تحت اب لاہور سے راجن پور تک تمام سڑکیں، گرین بیلٹس، سائن بورڈز اور فٹ پاتھ ایک ہی معیار اور ڈیزائن کے مطابق تیار کیے جائیں گے۔
اس منصوبے کے تحت نہ صرف سڑکیں بلکہ سکولوں، ہسپتالوں، بس سٹاپس اور دیگر سرکاری عمارتوں کے ڈیزائن بھی سٹینڈرڈائز کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اس عمل کی نگرانی کے لیے ایک خود مختار اتھارٹی بنانے اور روڈ سائیڈ کیبنز (کیاسک) کے لیے بھی یکساں ڈیزائن مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مریم نواز شریف نے “سٹینڈرڈائزڈ ڈیزائن مینول” تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈسپلن ہی اصل ترقی ہے اور اب پنجاب اپنی ایک الگ پہچان اور معیار سے جانا جائے گا، جہاں ہر شاہراہ دیدہ زیب اور ہر ادارہ نظم و ضبط کا شاہکار ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026