LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے: یاسین ملک امریکا نے کبھی شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، امریکی نائب صدر نائب وزیراعظم سے افغانستان میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو سانحہ پمز: وفاقی پولیس کی انکوائری رپورٹ مکمل، آئی جی اسلام آباد کو جمع آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی، ابراہیم عزیزی امریکی معیشت کیلئے تاریک مہینے آنے والے ہیں، ایرانی نائب صدر ایرانی قیادت اس وقت کمزور ترین حالت میں ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر میڈیا رپورٹنگ کو غلط قرار دے دیا ازبکستان کی سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی اسحاق ڈار کا نومنتخب او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ، عہدے سنبھالنے پر مبارکباد

وزیراعلیٰ مریم نواز کا 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان

Web Desk

27 April 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی فلمی اور ڈیجیٹل میڈیا صنعت میں نئی جان پھونکنے کے لیے ایک انقلابی اقدام کرتے ہوئے لاہور میں 50 ایکڑ رقبے پر مشتمل ملک کے پہلے جدید “پنجاب فلم سٹی” کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ لاہور میں زیرِ تعمیر ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا حصہ ہوگا۔

پاکستان کا پہلا مکمل میڈیا پروڈکشن حب: وزیراعلیٰ کے مطابق، یہ فلم سٹی ملک کا پہلا ‘اینڈ ٹو اینڈ’ میڈیا پروڈکشن مرکز ہوگا جہاں فلم، ٹی وی، اینیمیشن اور ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق تمام خدمات ایک ہی چھت تلے میسر ہوں گی۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد جدید ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کی سہولیات فراہم کر کے پاکستان کی فلمی صنعت کو بحال کرنا ہے، تاکہ وی ایف ایکس (VFX) اور پوسٹ پروڈکشن جیسے کاموں کے لیے بیرونِ ملک پر انحصار ختم کیا جا سکے۔

جدید انفراسٹرکچر: فلم سٹی میں جدید اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیجز، پوسٹ پروڈکشن لیبز اور شوٹنگ کے لیے مختلف سیٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

تفریحی اور تعلیمی سہولیات: منصوبے میں ایک مرکزی جھیل، بین الاقوامی ایوارڈ شوز کے لیے کنونشن ہالز، اور ایک فلم و میوزک اسکول کا قیام بھی شامل ہے۔

تخلیقی معیشت: یہاں ایک ‘میڈیا ٹریڈ حب’ بنایا جائے گا جو اینیمیشن، گیمنگ اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبوں کو تقویت دے گا۔

روزگار اور ٹیلنٹ کا فروغ: مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ اس منصوبے سے جہاں ہزاروں افراد کو روزگار کے براہِ راست مواقع ملیں گے، وہاں یہ ٹیلنٹ اور ٹیکنالوجی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے تخلیقی معیشت کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ یہ عظیم الشان منصوبہ مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا، جس کی تفصیلی حکمتِ عملی جلد منظرِ عام پر لائی جائے گی۔