LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

مریم نواز سے صدر عالمی بینک کی ملاقات، شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

9 February 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔

ملاقات میں صحت، تعلیم، “اپنی چھت، اپنا گھر”، ستھرا پنجاب اور کلائمیٹ کے شعبوں میں شراکت داری پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔عالمی بینک کے صدر جے بنگا نے پنجاب میں جاری فلاحی پراجیکٹس کو سراہا اور ٹورازم، ایجوکیشن، ہیلتھ اور سکل ڈویلپمنٹ کے منصوبوں کو قابل تحسین قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے ورلڈ بینک اور پنجاب حکومت کے درمیان موجودہ شراکت داری اور مستقبل میں موسمیاتی لچک، ڈیجیٹل گورننس اور جامع ترقی کے لیے تعاون اور سرمایہ کاری کی یقین دہانی پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت عالمی بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور صحت و تعلیم صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، جس میں خطیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ورلڈ بینک کے ساتھ مالی استحکام اور قابل عمل کاروباری ماڈلز کے تحت مسلسل تعاون کا خواہاں ہے۔ورلڈ بینک کے اشتراک سے ”کنیکٹڈ پنجاب پروگرام” تیار کیا جا رہا ہے، جس میں کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ مریم نواز شریف نے بتایا کہ ورلڈ بینک نہ صرف صوبے میں آئی ٹی انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے گا بلکہ اقتصادی ترقی کو بھی متحرک کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل ادائیگیوں، گورننس اور زراعت میں بہتری کے لیے مختلف اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن کا مقصد صوبے میں کارکردگی، شفافیت اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔ آئی ٹی سٹی، عالمی آئی ٹی سرٹیفیکیشنز اور ای-پروکیورمنٹ جیسے اقدامات گورننس سسٹم میں بہتری لا رہے ہیں۔مزید برآں، ورلڈ بینک کے تعاون سے آبپاشی کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے، جبکہ ”اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے ذریعے سستی رہائش فراہم کی جا رہی ہے۔ مستحق افراد کے لیے ”نگہبان پیکج” اور ”ہمت کارڈ” جیسی سماجی بہبود کی اسکیمیں بھی جاری ہیں۔