پنجاب حکومت کا “وزیراعلیٰ رحمت کارڈ” متعارف کرانے کا فیصلہ، بیواؤں کو ایک لاکھ روپے امداد دی جائے گی
Web Desk
5 March 2026
پنجاب حکومت نے صوبے کی بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کی باوقار کفالت کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ”وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جس کا بنیادی مقصد مستحق خاندانوں کو محض خیرات کے بجائے ریاست کی جانب سے ایک باوقار سرپرستی فراہم کرنا ہے۔
اس اسکیم کے تحت بیوہ خواتین کو ایک لاکھ روپے تک کی مالی امداد دی جائے گی، جبکہ یتیم بچوں کے لیے فی کس پچیس پچیس ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں صوبے بھر کے 50 ہزار سے زائد بے آسرا گھرانوں کو اس ڈیجیٹل مالی امداد کے نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا، جس سے انہیں معاشی سہارا میسر آئے گا۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بیواؤں اور یتیموں کی کفالت کے لیے ایک مکمل شفاف اور ڈیجیٹل نظام وضع کیا گیا ہے۔ رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے موبائل ایپلیکیشن، ویب پورٹل، کال سینٹر اور زکوٰۃ دفاتر کی سہولت فراہم کی جائے گی، جہاں سے مستحق افراد عید کے فوراً بعد اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اس کارڈ کا مقصد خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانا اور انہیں خود روزگار کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیوہ خواتین کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچایا جائے گا تاکہ وہ کسی کی محتاج نہ رہیں اور معاشرے میں سر اٹھا کر جی سکیں۔
متعلقہ عنوانات
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
14 September 2026
صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا
14 September 2026
پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر
14 September 2026
برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ
14 September 2026
پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
14 September 2026
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج
14 September 2026
اپوزیشن کمیٹی میں متفق تھی، ایوان میں ڈرامے بازی کی: سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ترامیم پر صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار کی گفتگو
14 September 2026
متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن
14 September 2026