مریم نواز نے سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا
Web Desk
12 October 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (PESSI) کے تحت ‘سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام’ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس انقلابی پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں لاہور، قصور اور شیخوپورہ کے 46 لاکھ سے زائد صنعتی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو ان کی کام کی جگہوں اور گھر کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ حکومت نے اس پروگرام کو مارچ 2027ء تک گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مزید 12 اضلاع تک وسعت دینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوشل سکیورٹی کے جدید ترین موبائل ہسپتالوں، ڈینٹل یونٹس اور ہیلتھ بائیکس کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر محنت منشأ اللہ بٹ اور سیکرٹری دانش افضال نے انہیں پروجیکٹ کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال کے او پی ڈی اور رحمتہ للعالمین کارڈیک سینٹر کا دورہ کر کے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
مریم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے 24 سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور 250 سے زائد میڈیکل آؤٹ لیٹس کے ذریعے اس وقت ایک کروڑ سے زائد صنعتی ورکرز کو مفت علاج کی سہولت مل رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تاریخ میں پہلی بار ہیلتھ یونٹس خود کارخانے داروں، فیکٹریوں اور محنت کشوں کی گلی محلوں تک پہنچیں گے، جس سے امراض کی بروقت تشخیص ممکن ہوگی اور بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ نمایاں حد تک کم ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026