وزیراعلیٰ پنجاب کا عید پر زائد کرایہ وصول کرنے پر کریک ڈاؤن کا حکم
Web Desk
18 March 2026
مریم نواز شریف نے عید کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ نے تمام اضلاع میں مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو زائد کرایہ وصولی اور ٹکٹ بلیکنگ روکنے کے لیے سخت مانیٹرنگ کا حکم دیتے ہوئے تمام بس اسٹینڈز پر کرایہ نامے نمایاں آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔مزید برآں، وزیراعلیٰ نے روزہ دار مسافروں کے لیے افطار کے انتظامات، بس اسٹینڈز پر صفائی ستھرائی، انتظار گاہوں میں بیٹھنے کے مناسب انتظام اور پنکھوں کی دستیابی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب اور دیگر متعلقہ اداروں کو فیلڈ میں مسلسل چیکنگ کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عید پر گھر جانے والے غریب مسافروں کے استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
متعلقہ عنوانات
سوات میں گلیشیئر پھٹ گیا، تین کوہ پیما زخمی، ایک لاپتا
18 July 2026
26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
18 July 2026
ٹرمپ کا ایران کے خلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور، درجنوں طیارے اسرائیل روانہ
18 July 2026
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
18 July 2026