LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی

پنجاب حکومت کا ”مریم کو بتائیں“ منصوبہ، ضرورت مند خاندانوں کو فوری مالی مدد فراہم کی جائے گی

Web Desk

16 February 2026

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے مالی مشکلات کےشکار افراد کی فوری مالی مدد کیلئے ”مریم کو بتائیں“ منصوبے کااعلان کردیا ،جو یکم رمضان المبارک سے شروع ہوگا، اس اقدام کا مقصد مالی مشکلات میں گھرے خاندانوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایکس پر بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم رمضان المبارک سے ضرورت مند خاندانوں کی فوری مدد کے لیے مریم کو بتائیں پروگرام کا آغاز ہو گا۔اس منصوبے کے تحت ضرورت مند افراد چوبیس گھنٹے کے اندر دس ہزار روپے تک مالی امداد حاصل کرسکیں گے، جبکہ اس سہولت کیلئے خصوصی معاونتی نمبر 1000 بھی یکم رمضان سے فعال کردیا جائے گا ۔
مالی امداد کے حصول کے لیے ویب پورٹل اور موبائل ایپ بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے، جس کے ذریعے درخواست گزار اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے مالی مدد کی درخواست جمع کراسکیں گے، درخواستوں کی جانچ پڑتال شفاف نظام کے تحت کی جائے گی جبکہ PSER میں پہلے سے رجسٹرڈ افراد کو مالی امداد چوبیس گھنٹے کے اندر منتقل کردی جائے گی۔
حکام کے مطابق جو درخواست گزار ابھی رجسٹرڈ نہیں، ان کی تصدیق اور اندراج کا عمل چار دن میں مکمل کیا جائے گا